دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اڑیسہ کے سمندری علاقے کے حساس میزائل ٹیسٹ رینج میں دو ہندوستانی ماہی گیر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک
No image نئی دہلی( مانیٹرنگ رپورٹ) ہندوستانی نیوی نے اڑیسہ کے سمندری علاقے میں دو ہندوستانی ماہی گیروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ماہی گیر ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلا عات کے مطابق دونوں ماہی گیروں کو آئی ٹی آر (انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج) کے انتہائی حساس دفاعی علاقے کے 'نو انٹری زون' میں داخل ہونے کی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔مرنے والے کی شناخت سرتھا بندھا گائوں کے کمل لوچن ماجھی کے طور پر ہوئی ہے اور زخمی کی شناخت پدما لوچن ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ گولی کمل لوچن کے سینے پر لگی تھی۔زخمی پدما لوچن ملک، جس کا تعلق کسافل گائوں سے ہے۔
بدھ کے روز اوڈیشہ کے ساحل سے چندی پور کے قریب گہرے سمندر میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) کے ممنوعہ علاقے میں مبینہ طور پر تجاوز کرنے کے الزام میں ایک ماہی گیر کو گولی مار کر ہلاک اور ایک اور کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ماہی گیروں کو آئی ٹی آر (انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج) کے انتہائی حساس دفاعی علاقے کے 'نو انٹری زون' میں داخل ہونے کی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔مرنے والے کی شناخت سرتھا بندھا گاں کے کمل لوچن ماجھی کے طور پر ہوئی ہے اور زخمی کی شناخت پدما لوچن ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ گولی کمل لوچن جو سینے پر گولیاں لگیں۔دونوں کو گولیاں اس وقت لگیں جب وہ جوڈاکوٹی اور گڈا ندیوں کے درمیان مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔اس ٹیسٹ رینج میں ہندوستان کے میزائلوں کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔
واپس کریں