دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
استور ،گلگت بلتستان کے عثمان وزیر نے بنکاک میں تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک آئوٹ کر کے باکسنگ کا ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت لیا
No image بنکاک(کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیرنے تھائی لینڈ میں پاکستان کی طرف سے پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے مقابلے میں شکست دی، کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں یہ پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیرو عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے ٹاپ رینک باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے رانڈ میں ناک آٹ کردیا۔
عثمان وزیر کی پھرتی اور پنچنگ کے آگے حریف باکسر بے بس دکھائی دیا، پہلے رانڈ سے ہی عثمان تھائی باکسرسومپوت سیسا کو پریشر میں لے آئے اور انہوں نے سومپوت سیسا کو چھٹے رانڈ میں ناک آوٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں انڈر 23 کیٹیگری میں پہلی بار پاکستان نے حصہ لیا ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر اس سے قبل پاکستان کے لیے اے بی ایف ایشین ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ فتح کے بعد عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انھوں نے اس تاریخی فائٹ کے لیے بڑی تیاری کی تھی آج محنت کا صلہ مل گیا ہے اور وہ پاکستان کے پہلے باکسنگ ورلڈ چیمپئن بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنا ٹائٹل والدین کے نام کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، میں اپنے کوچز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔عثمان وزیر نے مزید کہا کہ میں نے یہ ٹائٹل بغیر حکومتی سپورٹ کے جیتا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اور گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں موجود باکسنگ ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں، اس طرح پاکستان کو مزید کئی عثمان وزیر مل سکتے ہیں۔
واپس کریں