دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ، وزیر اعظم تنویر الیاس کی اپنی حکومت بچانے کی کوشش
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) 28ستمبر2022۔مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل،29ستمبر کو مظفر آباد میں جلسے میں تقریر کریں گے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور انہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے مظفر آباد میں جلسہ کرنے کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم تنویر الیاس اور ان کے وزیر گزشتہ کئی دنوں سے اس جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں کی دورہ بھی کیا۔ عمران خان نے پاکستان کی ' پی ڈی ایم ' حکومت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ شروع کر رکھ اہے ،اس طرح اب پاکستان میں ' پی ڈی ایم' اور تحریک انصاف کے درمیان مخالفانہ کھینچا تانی کی سیاست آزاد کشمیر بھی پہنچ رہی ہے۔
وزیر اعظم تنویر الیاس اس جلسے سے سیاسی فائدہ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہی دنوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل متحدہ اپوزیشن تحریک انصاف حکومت کے بعض ارکان اسمبلی کو ساتھ ملا کر وزیر اعظم تنویر الیاس کو عدم اعتماد کی ذریعے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوں وزیر اعظم تنویر الیاس عمران خان کے دورہ مظفر آباد سے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ہی تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم تنویر الیاس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کئی الزامات عائید کئے۔
اس طرح ایک طرف جہاں وزیر اعظم تنویر الیاس عمران خان کے مظفر آباد دورے سے اپنی حکومت بچانے کے لئے سیاسی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہاں ان کی اس کوشش سے یہ نقصان بھی ہو سکتا ہے کہ عمران خان کے مظفر آباد جلسے سے مسلم لیگ ن کی سربراہی میں پاکستان کی ' پی ڈی ایم ' حکومت آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی متحدہ اپوزیشن کی حمایت میں اپنی معاونت اور حمایت فراہم کر سکتی ہے۔
واپس کریں