دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر ہونے پہ مبارکباد
No image راولپینڈی ( کشیر رپورٹ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعود ی عرب کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ ' آئی ایس پی آر' کے ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا وزیر اعظم اور ر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
واپس کریں