دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سعودی عرب کے شاہ سلیمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کر دیا
No image ریاض ( کشیر رپورٹ) سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلیمان نے37سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کر دیاہے۔ وزیر اعظم کا عہدہ روایتی طور پر بادشاہ کے پاس ہی ہوتا تھا۔شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے عہدوں پہ بھی فائز رہ چکے ہیں۔نئے وزیر اعظم و لی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کو وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔شاہ سلیمان کے شاہی فرمان کے مطابق داخلہ، خارجہ اور توانائی سمیت دیگر اہم وزارتوں کے سربراہ اپنی جگہ پر برقرار ہیں۔
واپس کریں