دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین میں شامل سابق دو ریاستوں اور دو خطوں کے ریفرنڈم میں 90فیصدشہریوں کا روس کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ
No image ماسکو ( مانیٹرنگ رپورٹ)یوکرین سے آزاد ہونے والی ریاستوں کی روس میں شمولیت کے لئے ریفرنڈم کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے مطابق 90 فیصد ووٹرز روس میں شامل ہونے کے حامی ہیں. یوکرین سے آزادی حاصل کرنے والی آزاد ریاستوں دونیسک اور لوگانسک پیپلز ریپبلکز (DPR اور LPR) کے ساتھ ساتھ خیرسن اور زاپوروزئے علاقوں کا روس میں شمولیت کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کی ووٹنگ ختم ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس میں شمولیت کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کی آخری تین ریجنز میں ووٹنگ منگل کو ماسکو کے وقت شام 4:00 بجے ختم ہوئی۔ ڈی پی آر میں کچھ پولنگ اسٹیشن پہلے ہی بند ہو چکے ہیں، جبکہ کچھ پولنگ سٹیشن ماسکو کے وقت کے مطابق 20:00 بجے تک کھلے رہے۔ ابتدائی نتائج روس میں موجود پولنگ سٹیشنوں سے آ رہے ہیں، جہاں آزاد ہونے والی ریاستوں کے پناہ گزینوں اور سفارتی دستوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔ واضح رہے ایل پی آر میں ریفرنڈم کو پہلے ہی درست تسلیم کیا جا چکا ہے، اور بین الاقوامی مبصرین نے ووٹنگ کے عمل کے دوران کسی خلاف ورزی کو رپورٹ نہیں کیا۔ اس وقت علاقے کے متعدد پولنگ سٹیشنوں پر گنتی شروع ہو چکی ہے اور حتمی نتائج بدھ کی صبح تک معلوم ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا کے کئی خطوں میں عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے باوجود کشمیر میں رائے شماری کرنے کے بجائے دس لاکھ فوجیوں کی مدد سے انسانیت سوز جنگی جرائم کرتے ہوئے کشمیریوںکے حق رائے دہی سے انکار کرتا چلا آ رہا ہے۔
واپس کریں