دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں طویل عرصے کے بعد ہاکی کے کھیل کا احیاء ، کوٹلی ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ کا انعقاد، فائنل میں کوٹلی وائٹ نے کوٹلی بلیو کو3-1 سے ہرا دیا
No image کوٹلی(کشیر رپورٹ) آزادکشمیر میں طویل عرصے کے بعد ہاکی کے کھیل کا احیاء ، عارف ناز جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر ہاکی ایسو سی ایشن نے کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کراتے ہوئے آزاد کشمیر میںکھیلوں، بالخصوص ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور اس حوالے سے عارف ناز کی ان خدمات کا سرکاری سطح پہ اعتراف ہونا چاہئے اور آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بنیادی نوعیت کے اقدامات کرتے ہوئے اس معاملے پہ سنجیدگی سے توجہ دینا چایئے۔ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ کے فائنل میچ میں کوٹلی وائٹ گرین نے کوٹلی بلیو گرین کو سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے فتح حاصل کر لی، کوٹلی کے شہریوں کی ٹونامنٹ میں گہری دلچسپی، شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے فائنل میچ دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں منعقدہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کے ٹورنامنٹ کافائنل میچ گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی گرانڈ میں ہو ا۔ جس میں ٹورنامنٹ سے جیت کر آنے والی دو ٹیموں کوٹلی وائٹ گرین اور کوٹلی بلیو گرین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت میں سخت مقابلے کے بعد کوٹلی وائٹ گرین نے کوٹلی بلیو گرین کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
اس موقع پر ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی محمد اصغر قریشی وائس چئیرمین جموں وکشمیر اوورسیز کمیشن تھے جبکہ صدارت معروف سماجی شخصیت حاجی عدنان جنجوعہ تھے، تقریب میں میزبانی کے فرائض آزاد کشمیر ہاکی ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار عارف ناز نے سر انجام دئیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد اصغر قریشی نے کہا کہ کوٹلی سمیت آزاد کشمیر میں عارف ناز کا انتخاب دست ثابت ہوا، امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے نیشنل ٹیم میں بھی عمدہ کھلاڑی دیں گے۔ ہاکی کے کھیل کو زندہ کرنے میں ان جیسے نوجوانوں کا کردار تاریخ کا حصہ ہے، کبھی ہم دیکھتے تھے کہ ہاکی کا عروج تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ زوال پزیر ہوا اب اس میں ایک نئی جان ڈالنے پر میں عارف ناز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اور جیتنے والی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکبا د دیتا ہوں۔
آزاد کشمیر ہاکی ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار عارف ناز نے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کروا کر ایک سنگ میل طے ہوا ہے، جس سے نہ صرف ہاکی کے کھلاڑیوں بلکہ شہریوں کو بھی اچھا کھیل دیکھنے کو ملا، میں اپنی طرف سے ڈائریکٹر سپورٹس شوکت حیات، سیکرٹری سپورٹس، ڈویژنل ڈائریکٹر سردار یاسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کی ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوا۔ ڈائریکٹر شوکت حیات نے لمحہ بہ لمحہ میرا ساتھ دیا اور تمام وسائل کی فراہمی کے لئے حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے برطانیہ سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے سید سجاد شاہ آف کوٹلی کا خصوصی ویلکم اور شرکیہ بھی ادا کیا گیا۔
تقریب سے حاجی عدنان جنجوعہ، پرنسپل چوہدری ذوالفقار، مشتاق منہاس، سردا ر یاسین ڈویژنل ڈائریکٹر سپورٹس،صدرِ این جی اوز کونسل مبارک علی بسمل صدر ایوان صحافت شوکت محمود قمر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایوان صحافت منظر بشیر قریشی پیپلزپارٹی رہنما چوہدری طارق داد ماسٹر محمد یعقوب مغل سابق ضلعی صدر ہاکی پرویز جلالی صدر ڈی ایف اے مرزا امتیاز, سابق سیکرٹری جنرل ن لیگ سردار مشہور محمود صدر انجمن تاجران ڈی ایچ کیو گلی عشرت قریشی سیکرٹری جنرل انوار بیگ ,اعجاز ڈی پی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
واپس کریں