دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آج سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہاہے
No image اسلام آباد( کشیرر رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ سیاحت کا عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے بعد سے 1970 سے ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاحت میں شمولیت کو فروغ د ینا بہت اہم ہے،جو فطرت کے تحفظ اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کی طاقت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شعبے کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اس پر از سر نو غور کرنا چاہیے اور اسے دوبارہ ایجاد کرنا چاہیے، آئیے سیاحت کے اس عالمی دن ہم سب کے لیے ایک بہتر مستقبل فراہم کرنے کا عہد کریں۔
پاکستان میں سیاحت کے لئے مختلف علاقوں میں مختلف قسم کی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے تاہم غیر ملکی سیاحوں کے لئے ساز گار ماحول قائم کرنے کے لئے ہم پسماندہ ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے سیاحت کے شعبے میں بہتر سہولیات اور بہتر ماحول پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تا کہ سیاحت سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور لوگوں کو سیاحت کی صحت مند سرگرمیوں ، قدرتی ماحول سے لطف انداز ہونے کے لئے اچھا ماحول بھی مہیا کیا جا سکے۔اس حوالےسے بنیادی ڈھانچہ ، امن و امان اور آزادی کا ماحول بھی ناگزیر ہے۔
واپس کریں