دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس3اکتوبر کو طلب کر لیا گیا
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین1974ء کے آرٹیکل27 ذ یلی آرٹیکل (4) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 03اکتوبر2022ء بروز سوموار بوقت10:30بجے دن بمقام بلاک 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
واپس کریں