دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین اور ایران کے درمیان ریل سروس کا منصوبہ ، پاکستان میں ریلوے کا فرسودہ نظام
No image اسلام آباد ( کشیرر رپورٹ) ایران اور چین کے درمیان ریلوے سروس شروع ہونے پر کام کیا جا رہا ہے جو چین کے دارلحکومت بیجنگ سے کرغستان ، ازبکستان اور ترکمانستان سے ہوتے ہوئے ایران کے شہر مشہد سے ہو کر دارلحکومت تہران تک چلائی جائے گی۔گزشتہ سال چین سے تہران تک پہلی مال بردار ٹرین پہنچی تھی۔منصوبے کے مطابق چین اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین کے علاوہ مال بردار ریل گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔
دوسری طرف چین اور پاکستان کے درمیان ' سی پیک ' منصوبے کے تحت گوادر سے چین تک ریلوے کے ذریعے لنک کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ چین نے' سی پیک' کے تحت ہی پاکستان کے پرانے ریلوے ٹریک کی بہتری کو بھی شامل کیاہے۔پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لنک قائم کرنے کے لئے ہری پور سے گلگت اور سوست کے راستے چین کے سرحدی شہر کاشغر تک ریلوے ٹریک تعمیر کرنا بھی ابھی باقی ہے جو ایک طویل کام اور بذات خود ایک بہت بڑا کام ہے ۔ اب تک ہری پور، جہاں تک ریلوے ٹریک موجود ہے، سے آگے گلگت ، سوست اور چین کی سرحد تک ریلوے ٹریک کی تعمیر کا کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ اگر پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لنک قائم ہو جاتا ہے تو یہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت مفید ہو سکتا ہے۔پاکستان میں ریلوے کا نظام اب بھی نہایت پرانے خطوط پر استوار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، جس میں جدید ریلوے ٹریکس کی تنصیب بنیادی شرط ہے۔
واپس کریں