دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انٹرنیشنل جوڈیشری کانفرنس ، پاکستان میں جوڈیشل سسٹم کی مکمل ناکامی اور اس پر مکمل اعدم اعتماد کی صورتحال ایک دلچسپ انداز میں سامنے آئی
No image اسلام آباد( کشیررپورٹ) دارلحکومت اسلام آباد میں24ستمبر کو '' رول آف لاء اور آئین کی بالادستی میں جوڈیشری سسٹم کا کردار '' کے موضوع پہ منعقدہ انٹرنیشنل جوڈیشری کانفرنس سے خطاب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی کہ جب جسٹس فائز عیسی نے حاضرین سے ایک سوال کیا۔ جسٹس فائز عیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آبادپائیکورٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جائنٹ سیکرٹری آصف علی تمبولی نے سوال کیا تھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا اصل سٹیک ہولڈرز جوڈیشل سسٹم سے مطمئن ہیں؟
جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ میں یہ سوال حاضرین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کے جوڈیشل سسٹم سے مطمئن ہیں وہ اپنے ہاتھ کھڑے کریں۔ اس پرافراد سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں موجود حاضرین میں سے ایک شخص نے بھی ہاتھ کھڑا نہ کیا اور سب مسکرا ٹھے۔ اس پر جسٹس فائر عیسی نے کہا کہ یعنی اس کوFگریڈ ملتا ہے۔یوں انٹرنیشنل جوڈیشری کانفرنس میں، پاکستان میں جوڈیشل سسٹم کی مکمل ناکامی اور اس پر مکمل اعدم اعتماد کی صورتحال سامنے آئی ۔
واپس کریں