دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر خارجہ کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق انٹر نیٹ پابندی پرامریکہ میں کڑی تنقید کا سامنا
No image واشنگٹن( کشیررپورٹ) امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے امریکہ کا دورہ کرنے والے ہندوستانی وزیر خارجہ کو واشنگٹن میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے انٹرنیٹ پر پابندی پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔' ہندوستان ٹائمر ' کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکہ کے دورے کے موقع پرہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوںکے حوالے سے انٹر نیٹ پر پابندی پر کڑی تنقید کے جواب میں کہا کہ امریکہ میں جو لوگ کشمیر میں ہندوستانی حکو مت کی طرف سے انٹرنیٹ کی پابندی پر تنقید کر رہے ہیں انہیں یہ دیکھنا چاہئے کہ یہ پابندی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے عائید کی گئی،کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 "آئین کی ایک عارضی شق کو آخر کار ختم کر دیا گیا، اس کے صحیح یا غلط ہونے پر بحث ہوتی ہے تاہم یہ سیات کا کام ہے، آئین کے آرٹیکل 370 کی دفعات کو ختم کیے ہوئے تین سال ہو چکے ہیں۔ ریاست - 5 اگست، 2019 کو - کو بھی دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا۔ جے شنکر نے کہا کہ لائین آف کنٹرول سے متصل جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اکثر تشویشناک رہی ہے جس سے انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوتی ہیں۔
واپس کریں