دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانوی کرنسی پہ نئے کنگ چالس سوم کی تصویر اگلے سال کے وسط سے شامل ہو گی
No image لندن( کشیرر رپورٹ) برطانیہ کے کرنسی نوٹوں پہ اگلے سال،2024کے وسط میں نئے کنگ چالس سوم کی تصویر شامل کی جائے گی۔ بینک آف انگلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگلے سال کے وسط میں نئے پولیمر نوٹوں پہ نئے بادشاہ چالس سوم کی تصویر شامل کی جائے گی اور اس کے علاوہ 5، 10، 20 اور 50 کے نوٹوں میں کوئی اضافی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔بنک کے مطابق کنگ چارلس سوم کی تصویر والے نوٹ الگے سال کے وسط میں زیر گردش آ جائیں گے۔آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے نوٹ بھی بدستور جاری رہیں گے۔
واپس کریں