دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کے لئے امریکہ کا ایف 16پیکج ، ہندوستان کی شدید پریشانی ، فیصلے کا مقصد ہندوستان کو یہ بتانا نہیں کہ اس کے روس سے کیسے تعلقات ہیں، امریکی حکام
No image واشنگٹن( کشیرر رپورٹ) امریکہ کی طرف سے پاکستان کے F-16 بیڑے کے لیے 450 ملین ڈالر کے پائیدار پیکیج پرہندوستان کی شدید پریشانی کا اظہار ہندوستانی وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے موقع پہ بھی ہو رہا ہے۔'' ٹائمز آف انڈیا'' کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ملاقات سے قبل واشنگٹن میں کہا ہے کہ امریکہ کا یہ کہنا کہ پاکستان کو دیا جانے والا یہ پیکج دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہندوستان کے خلاف نہیں، یہ کہتے ہوئے امریکہکسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔امریکہ کو اس بات پہ غور کرنا چاہئے کہ اس اقدام سے کیا حاصل ہو سکتا ہے۔
7ستمبر کو امریکہ کی طرف سے پاکستان کے لئے ایف 16پیکج سامنے آنے پر ہندوستان نے اس کے خلاف11ستمبر کو احتجاج کیا تھا اور ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکہ کے وزیر دفاع لیوڈ آسٹن سے کہا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ہندوستان کو خطرہ ہے، اس پر22ستمبر کو امریکہ نے واضح کیا کہ پاکستان کو ایف16فائٹر جیٹ ایکوپمنٹ فراہمی سے ہندوستان کو یہ پیغام دینا نہیں ہے کہ اس کے روس کے ساتھ تعلقات کس نوعیت کے ہیں،امریکہ کے اس اقدام کا مقصد دہشت گردی اور نیوکلئیر سیکورٹی کے معاملات ہیں۔
واپس کریں