دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سٹیڈیم کی تکمیل سے گلگت میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا، چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے تعمیراتی کام کا معائینہ کیا
No image گلگت( لشیر رپورٹ) گلگت میں سٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، توقع ہے کہ ایک ماہ میں سٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے میں تعمیراتی کا م کا معائینہ کیا۔ف سیکرٹری محی الدین وانی نے بتایا کہ سٹیڈیم کے گرائونڈ کے ساتھ پویلین میں بیٹھنے کی جگہ کا کام ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا اور اس سٹیڈیم سے گلگت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر کا کام مکمل ہونے سے گلگت کے لوگوں کو یہ سٹیڈیم پسند آئے گا اور اس سٹیڈیم کی بدولت گلگت کے نوجوانوں ، شہریوں میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
واپس کریں