دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بانڈی پورمقبوضہ کشمیر میں ہندوستان مخالف آزاد ی کی مزاحمتی تحریک میں استعمال ہونے کے الزام میں مزید ایک گھر مستقل سرکاری تحویل میں لے لیا گیا
No image سرینگر( لشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پور میں ہندوستانی حکام نے تحریک آزادی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مکینوں کو زبر دستی باہر نکال کر مزید ایک رہائشی مکان کو سیل کر کے مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔ ہندوستانی حکام نے چند سال قبل ایک نیا کالا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی عمارت کو جو تحریک آزادی کی سرگرمیوںمیں ملوث ہو، اسے مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔ چند ہی ہفتے قبل ہندوستانی حکام نے اسی الزام میں سات سے زائد گھروں کو مستقل طور پر سرکاری تحویل میں لے لیا تھا۔
ہندوستانی حکام کے کہنا ہے کہ ایسے مزید گھروں کی نشادہی ہوئی ہے جنہیں ہندوستان کے خلاف آزادی کی مزاحمتی تحریک کی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا گیا ، ان مکانات کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کی کاروائی جلد ہی کی جائے گی۔سرینگر میں پولیس ترجمان نے صحافیوں کوبتایا کہ بانڈی پور میں ہندوستان مخالف مزاحمتی تحریک آزادی کی سرگرمیوں کے الزام میں بشیر احمد میر ساکن وانپورہ کے مکان کو سیل کر کے سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے دعوی کیا کہ اس مکان کو ہندوستان مخالف عسکری مزاحمتی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا تھا اور اس گھر کے مکینوں نے جان بوجھ کر عسکری مزاحمت کاروں کو پناہ دی تھی۔
واپس کریں