دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر کے خلاف وزیراعظم تنویر الیاس کے پولیٹکل سیکرٹری کی پریس کانفرنس اور مظاہرہ
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی طرف سے اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو اور اس کے خلاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل متحدہ اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے بعد اس حوالے سے حکمران جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جار ہاہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سابق صدرچودھری لطیف اکبر نے وزیر اعظم تنویر الیاس کو اپنی اصلاح کرنے کی بات کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم تنویر الیاس نے ان کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو کی۔
اب سوموار کو وزیر اعظم تنویر الیاس کے پولیٹیکل سیکرٹری جبا ر خان مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نوجوانوں کو وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کے خلاف اُکسانے سے باز نہ آئے تو اُن کا چلنا پھرنا محال کر دینگے،کارکنوں کو اشتعال ددلانا اور وزیراعظم کے پتلے جلانے کی تلقین کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔ وزیر اعظم تنویر الیاس کے پولیٹکل سیکرٹری نے مزید کہا کہ لطیف اکبر زکوة خور ہے۔اب زکوةنہیں مل رہی تو بوکھلا گیا ہے۔میری لطیف اکبر سے گزارش ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے نام مالی امداد کی درخواست دیں۔وہ باقی غریب لوگوں کی طرح آپ کی بھی بھر پور مالی امداد کر دیں گے۔اس موقع پر ' پی ٹی آئی کے افراد نے ایک مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور اپوزیشن رہنما چودھری لطیف اکبر کے پتلے کو آ گ لگائی۔
واپس کریں