دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں غیر آئینی اقدامات، وفاقی حکومت کی مداخلت کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، عمران خان سے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ملاقات
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)26ستمبر2022۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ اہم ملاقات،عمران خان نے سردار تنویر الیاس خان کی زیر قیادت قائم آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 29ستمبر کے مظفرآباد جلسہ عام میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔آزادکشمیر حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔آزادکشمیر حکومت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور ترقیاتی وغیر ترقیاتی فنڈز روکنے کے عمل کو تحریک آزادی کشمیر کے خلاف حرکت قرار دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود نہ صرف ترقیاتی فنڈز میں بھرپور اضافہ کیا بلکہ آزادکشمیر کے واجبات اور امدادی فنڈز بروقت ادا کیے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو کوئی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم آزادکشمیر کو آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بھرپور شرکت اور پارٹی کارکنوں کو بلدیاتی انتخاب میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار تنویر الیاس خان کی آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کے زیر اہتمام جاری پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آزادکشمیر میں کسی قسم کے غیر آئینی اقدام کی کوشش کی گئی اور وفاقی حکومت نے آزادکشمیر میں مداخلت کی تو تحریک انصاف نہ صرف اس کا بھرپو جواب دے گی بلکہ وفاقی حکومت کے آزادکشمیر میں مداخلت کے خلاف مزاحمت بھی کی جائے گی۔کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے تحریک انصاف ہر محاذ پر آواز بلند کرے گی۔تحریک انصاف کی کشمیر پالیسی روز اول سے بالکل واضح ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری جبرو تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 29ستمبر کو چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کشمیری عوام کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت مظفرآباد تشریف لارہے ہیں۔کشمیری عوام ان کے استقبال کے لیے پرجوش اور بے چین ہیں۔عمران خان مظفرآباد کے اسٹیج سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی پیغام دیں گے۔تحریک انصاف کے کارکن 29ستمبر کے جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے گھر گھر رابطہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔انشا اللہ یہ جلسہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس کا تحریک آزادی کشمیر پر انتہائی مثبت اثر مرتب ہوگا۔سیز فائر لائن کے اس پار جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیری عوام کے لیے نئے حوصلے کا باعث ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر سیاحوں کے لیے پرکشش خطہ ہیسیاحتی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرررہے ہیں،سیاحت کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کررہے ہیں تاکہ سیاحتی مقامات کو عصر حاضر کے مطابق سہولیات سے آراستہ کر سکیں۔آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے سیاحوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سیاحت جتنی ترقی کریگی ریاستی معیشت اتنی ہی مستحکم ہو گی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عالمی یوم سیاحت کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ ہماری حکومت کا سیاحت پر خصوصی فوکس ہے، نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کروا کر وہاں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔ انہوں نیکہاکہ آزادکشمیرمیں موجود سیاحت کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں رواں مالی سال کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے ریاست معاشی طور پر خوشحال ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے، جنگلات کے کٹاو کو روکنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لوگوں کا جنگلات کی لکڑی سے انحصار کم کرنے کیلئے متبادل ذرائع فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے تاکہ زیادہ زیادہ اس شعبہ کو فروغ دیکر ریاست کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے۔صرف مظفرآباد ڈویژن میں 3300 مرد وخواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر صرف مظفرآباد ڈویژن میں 3300 لوگوں کے روزگار کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ حکومتی ادارے ٹیوٹا میں دو سو (200) خواتین کو فی الفور انسٹرکٹر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے پچیس سو (2500) خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم کی ہدایت پر 600 افراد کے روزگار کیلئے پٹہکہ میں سیاحتی پٹی بنے گی جبکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جلد عملی اقدامات شروع کئے جائیں گے۔

واپس کریں