دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، ہندوستانی فوج کے خوف سے اوڑی کے جنگل میں تیندوے کی تلاش میں وائلڈ لائف عملے کو مشکلات
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع باہمولہ کی تحصیل اوڑ ی میں تیندوے کے حملے کے مسلسل تین واقعات کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تیندوے کو پکڑے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے تاہم ان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لائین آف کنٹرول سے ملحقہ اوڑی علاقے میں فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی وجہ سے وہ اوڑی کے جنگلوں میں تیندوے کی تلاش نہیں کر سکتے ۔ انہیں خطرہ ہے کہ کہیں فوج جنگلوں میں ان کی موجودگی کے دوران انہیں کشمیری مسلح مزاحمت کار سمجھتے ہوئے ان پر حملہ نہ کر دے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ریفرنڈم کے انعقاد تک متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں و کشمیر کو غیر فطری طور پر تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول پہ ہندوستانی فوج کی طرف سے خار دار تاروں کی باڑ کی تنصیب سے جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کے قدرتی راستے بند اور محدود ہو نے کی وجہ سے جنگلی جانور اکثر انسانی آبادیوںکے قریب آ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے جنگلی جانوروں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
واپس کریں