دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تارکین وطن کشمیری مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیریں، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری
No image نیویارک(پی آئی ڈی )26 ستمبر2022۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تارکین وطن کشمیری مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوں کیونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک نازک اور اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریشہ دوانیاں عروج پر ہیں لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ اپنی نو لاکھ فوج کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیر نہیں کر سکتا اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں اور ہماری یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے غاصبانہ، جابرانہ قبضے سے آزاد نہیں ہو جاتا۔ اس سلسلے میں بیرون ملک آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں نیویارک میں شکاگو سے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے میں شرکت کے لئے آنے والے یاسین چوہان کی قیادت میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یاسین چوہان نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شکاگو کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی شکاگو کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اپنا بھرپور رول ادا کریں تاکہ انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اُس کے مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہاء کیے ہوئے ہے۔ لہذا دنیا کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اُس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے اُس پردباؤ ڈالنا چاہیے۔

واپس کریں