دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل مستعفی، اسحاق ڈار آج وزیر اعظم کے ساتھ پہنچ کر کل، منگل کو ممبر سینٹ اور وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی استعفی دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے واپسی پہ وہ باضابطہ استعفی دیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد بطور وزیر خزانہ انہوں نے زبانی استعفی دے دیا ہے اور پاکستان پہنچنے کے بعد باضابطہ استعفی دے دیں گے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہواتھا۔اس اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورت حال پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔لندن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کیاہے۔
اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار 5 سال کے بعد آج، پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے اور منگل کو ممبر سینیٹ کے ساتھ وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
واپس کریں