دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکا نے ایف سولہ نہ دیا تو روس سے SU35 خریدیں گے، ترکی کا اعلان
No image ماسکو(مانیٹرنگ رپورٹ) ترکی نے امریکی حکومت کو بتایا ہے کہ اگر ترکی کو ایف 16نہ دیئے گئے تو ترکی کے پاس روس کے Su-35 جنگی طیارے خریدنے کا آپشن موجود ہے۔ ترکی کے ایک اعلی دفاعی عہدیدار اسماعیل دیمیر نے ایک امریکی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ اگر انقرہ امریکہ سے F-16 طیارے خریدنے میں ناکام رہا تو روس سے Su-35 لڑاکا طیارے خریدنے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ترکی کی ڈیفنس انڈسٹریز SSB کے سربراہ نے کہا کہ اگر امریکا ہمیں F-16 نہیں دیتا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ترکیہ کے پاس اس کا متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے متبادل تمام دیگر آپشنز بشمول Su-35زیر غور ہیں جو کہ ہم خرید سکتے ہیں۔ روسی ساختہ Su-35 ایک انتہائی قابل عمل سپرسونک جیٹ ہے جو فضائی اہداف کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ سمندری اور زمینی اہداف جیسے فضائی دفاعی مقامات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترکیہ نے 2019 میں امریکہ روس سے فضائی دفاعی نظامS-400 خریدنے پر ترکی کو اپنے جدید جنگی طیارے فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔امریکہ کے ترکی کے خلاف اس اقدام کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے جون میں کہا تھا کہ وہ ترکی کو جیٹ طیارے فروخت کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
واپس کریں