دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر ، جنگ بندی کے باوجود سیز فائر لائین پہ بنکرز کی تعمیر ،ہندوستانی عزائم بے نقاب
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی طرف سے متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں و کشمیر کو غیر فطری طور پرتقسیم کرنے والی سیزفائر لائین، لائین آف کنٹرول پہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر لائین سے ملحقہ علاقوں میں بنکرز تعمیر کئے ہیں۔ ہندوستان کے اس اقدام سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستانی فوج سیز فائر لائین پہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود دوبارہ گولہ باری اور فائرنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیز فائر لائین کے ملحقہ علاقوں میں ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے 2,783 زیر زمین بنکر مکمل کیے گئے ہیں جبکہ مزید بنکرز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
واپس کریں