دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین سے علیحدہ ہونے والی ریاستوں کی روس میں شمولیت کے لئے ریفرنڈم شروع،27ستمبر تک ووٹنگ جاری رہے گی
No image ماسکو (مانیٹرنگ رپورٹ) دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ، زاپوروزئے اور خیرسن میں یوکرین سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے لئے ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے، عوامی رائے جاننے کے لئے ریفرنڈم کی ووٹنگ27ستمبر تک جاری رہے گی۔23تاریخ کو ریفرنڈم کے پہلے دن یوکرین نے ریفرنڈم والے علاقوں پہ گولہ باری کی جس سے ایک شہری ہلاک ہو گیا۔بعض مقامات پہ گولہ باری کی وجہ سے شہریوں کو شیلٹرز میں پناہ لینا پڑی اور چند مقابات پہ پولنگ معطل ہو گئی۔اب تک بڑی تعداد میں لوگ ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں اور ریفرنڈم میں ان ریاستوں کے عوام کی طرف سے جو ش وخروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ریفرنڈم میںووٹنگ کے عمل کی نگرانی بین الاقوامی مبصرین خاص طور پر امریکہ طانیہ، اٹلی، چین، قطر، فرانس اور اور دیگر یورپی ممالک سے آنے والے مبصرین کر رہے ہیں۔یورپی ممالک کے50 مبصر ریفرنڈم کا جائزہ لینے کے لئے موجود ہیںجبکہ دنیا کے مختلف ملکوں کے129نمائندے بھی ریفرنڈم کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ، فرانس، اٹلی ، چین ، قطر اور دیگر ممالک کے550 صحافی ووٹنگ کے اس عمل کو کور کررہے ہیں ۔یوکرین کے ان خطوں کی مختلف عوامی تنظیموں اور مزدوروں، تاجروں کی تنظیموں کی طرف سے روس میں شامل ہونے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جا رہا ہے۔

واپس کریں