دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئندہ چند دنوں میں اسمبلی میں جمع کرائی جا سکتی ہے، متحدہ اپوزیشن
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) آزادکشمیر میں عمران خان کی تحریک انصاف حکومت کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئندہ چند ہی دنوں میں آزاد کشمیر اسمبلی میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔آزاد کشمیر کے معروف صحافی اسلم میر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں متحدہ اپوزیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ا پوزیشن بیس ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم تحریک انصاف سے الگ ہونے والے 12 ارکان اسمبلی میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ اسلم میر نے متحدہ اپوزیشن کے حوالے سے مزید بتایا کہ اکتوبر کے وسط تک آزاد کشمیر میں نیا وزیر اعظم ہو گا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میںپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل متحدہ اپوزیشن گزشتہ چند دنوں سے وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں رابطے تیز ہو گئے ہیں۔
واپس کریں