دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
29ستمبر کو عمران خان کا آزادکشمیر میں ہونے والا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24ستمبر2022۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دورہ دربار سائیں سہیلی سرکار، زیر تعمیر مزار پر حاضری دی اورمزار کی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے مزارکی جدید طرز پر عالی شان تعمیر کی ہدایات دیں، اس موقع پرمحکمہ اوقاف اور سی ڈی او کے اعلی آفیسران نے وزیرا عظم کو زیر تعمیر مزار کے ماسٹر پلان کے حوالہ سے بریفنگ دی اور نئی عمارت کی خصوصیات اور پلان کے حوالہ سے بھی بتایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگ سائیں سخی سہیلی سرکار کا مزار مذہبی آرکیٹکٹ کا شاہکار بنے گا جو پورے آزادکشمیر کے دیگر مزارات کے لیے مثال ہو گا۔ جبکہ مستقبل میں آزادکشمیر میں موجود اولیا اللہ کے دیگر مزارات کو بھی شایان و شان انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔ قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت سی ڈی او کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا جس میں سی ڈی او کی آفیسران کی جانب سے وزیرا عظم کو دربار سائیں سہیلی سرکار کی جملہ جزیات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ ذمہ داران کو دربار کے احاطہ میں موجود مسجد کی کشادگی کا حکم دیا،مدرسہ کی بہتر تعمیر اور مزار کے ساتھ موجودقدرتی پانی کے ذخیرہ کو محفو ظ بنا نے کی بھی ہدایت کی۔وزیرا عظم نے مزار کے احاطہ میں مدفون صاحب مزار کے مریدین کی قبروں کو بھی محفوظ کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے مزار پر دعا کی اور صدقہ بھی دیا۔

دارالحکومت مظفرآباد میں عمران خان کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرو و زیراعظم سردار تنویر الیا س خان کا شہر کے مختلف مقاما ت کا دورہ،یونیورسٹی گرانڈ،نڑول کرکٹ سٹیڈیم آمد،عوام کا جو ش وخروش دیدنی، ہزاروں لوگ عمران خان کے استقبال کے لیے تیار، سابق وزیرا عظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 29ستمبرکو مظفرآباد کے تاریخ ساز جلسہ عام میں شرکت کے حوالہ سے جاری تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔گزشتہ روز وزریر اعظم سردار تنویرا لیاس خان نے اس سلسلہ میں بذات خود یونیورسٹی گرانڈ اور نڑول سٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ وزیرا عظم کے ہمراہ وزرا حکومت خواجہ فاروق احمد،عبدالماجد خان، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، سابق امیدواران اسمبلی میرعتیق الرحمن،حاجی گل خنداں، ذیشان حیدر، میجر ر خرم حمید، سبیل ریاض،سردار امتیاز شاہین،رزاق خان،سید وارث علی گیلانی سمیت پی ٹی آئی کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیرا عظم کے دورہ کے دوران عوام علاقہ کا جوش وجذبہ دیدنی تھا، اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ 29ستمبر کو عمران خان کا آزادکشمیر میں ہونے والا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ قائد پاکستان کے تاریخ ساز استقبال سے ماضی کے تما م جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔اہل کشمیر عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔کشمیریوں کے سفیر کو اپنے درمیاں پا کر پوری کشمیری قوم کو ایک حوصلہ ملے گا جس کے اثرات لائن آف کنٹرول کے پار بھی مرتب ہو ں گے۔

وزیرا عظم آزادجموں وکشمیرسردار تنویر الیاس خان کا نڑول کرکٹ سٹیڈیم کا وزٹ، مظفرآبادمیں پرائم منسٹر کرکٹ کپ شروع کروانے سمیت ہر ضلع، تحصیل اوریونین کی سطح پر سپورٹس اور یوتھ کے چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ۔ آزادکشمیر بھر میں ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ہاکی، فٹ بال،والی بال،ٹیبل ٹینس سمیت دیگرکھیل بھی شروع کروانے کا اعلان۔
واپس کریں