دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کے ساتھ ہندوستان کا رومانس ، حیوانی خواہشات کا اظہار
No image سرینگر (کشیر رپورٹ)برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے'' بی بی سی'' پہ وندنا ٹی وی ایڈیٹر، بی بی سی انڈیا کی ایک رپورٹ بعنوان ''کشمیر سے بالی وڈ کا رومانس، جس نے کئی فلموں اور گیتوں کو امر کر دیا'' شائع ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بننے والی ہندوستانی فلموں کا تذکرہ کرتے ہوئے رپورٹ کا اختتام اس جملے کے ساتھ کیا گیا ہے کہ ''کشمیر کی ایک پوری نسل ہے جس نے کبھی سنیما ہال میں قدم بھی نہیں رکھا۔ یہ وہی کشمیر ہے جو سنیما کے لیے جنت رہا ہے''۔
اگر حقیقت پسندی سے دیکھا جائے تو کشمیر کے ساتھ انڈیا کارونانس ہندوستانی فوج کی بندوق کی نوک پہ ہے جس میں کشمیریوں کی کوئی جگہ نہیں بلکہ ہندوستان کشمیریوں کو ہی کشمیر کے ساتھ اپنی ہٹ دھرمی اور دھونس کی بنیاد پہ یکطرفہ رومانس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے اور اسی لئے نہتے کشمیریوں کو فوجی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس مقولے پہ عمل پیرا ہے کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہے۔یوں یہ ہندوستان کا کشمیر کے ساتھ رومانس یا محبت نہیں بلکہ حیوانی خواہشات کا اظہار ہے۔
واپس کریں