دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، اوڑی میں تیندورے کے حملے میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک، سیز فائر لائین پہ باڑ کی تعمیر سے جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کے راستے محدود
No image بارہمولہ (کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل اوڑی میںتندوے کے حملے میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہو گیا، اوڑی میںگزشتہ چند ہفتے کے دوران تیندوے کے ہاتھوں انسانی ہلاکت کا یہ پانچوں واقعہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں وکشمیر کو غیر فطری طور پرتقسیم کرنے والی سیز فائر لائین ، لائین آف کنٹرول پہ ہندوستانی فوج کی طرف سے تعمیر کردہ خار دار تاروں کی باڑ کی تنصیب سے جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کے قدرتی راستے منقطع ہوجانے سے جنگلی جانوروں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکثر جنگلی جانور انسانی آبادیوں کے قریب آ جاتے ہیں۔
سیز فائر لائین پہ باڑ کی تعمیر سے جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کے قدرتی راستے بند ہو گئے ہیں اور ان کی نقل و حرکت کے علاقے محدود ہو جانے کی وجہ سے جنگلی جانور اکثر انسانی آبادیوں میں آ جاتے ہیں اور اسی وجہ سے انسانوں پر جنگلی جانوروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔چند ہی دن قبل آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے ضلع ہیڈ کواٹر اٹھمقام میں سیز فائر لائین کے قریب تیندوے کے حملے میں دو جوان بھائی ہلاک ہو گئے تھے ۔
واپس کریں