دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی غیر اخلاقی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس کی ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پہ وائرل ہو ئی ہے جس میں انہوں نے غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدے کا بھی احساس نہیں کیا۔اس وڈیو میں وزیر اعظم آزاد کشمیرجو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ '' پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حقیقت ہے،ہوا سے کوئی نہیں آیا ہوا، کوئی جگاڑ لگا کر آیا ہو اہے،یہ لفٹ سائیڈ پہ جنرل سیکرٹری بیٹھا ہے راجہ منصور خان،کھاوڑے کی سیٹ اس کی تھی،ہمیں پتہ ہے کہ اس سیٹ پہ کیا ہوا،تو بنیادی طور پر اگر کوئی جعلسازی سے آیا ہوا ہے اور وہ کہتا ہے عدم اعتماد،اس کو ہمیں، دونوں لنگویجز مجھے آتی ہیں،جو سیاسی زبان سمجھتا ہے، اس کو ہم سیاسی، جو سیاسی زبان نہیں سمجھتاتو وہ جو لنگویج سمجھتا ہے، تو پونچھ والے سے بہتر میرا خیال ہے کہ پیدا نہیں ہوا کوئی،کہ جس کو اس سے بہتر زبان آنی ہووے، مینوں سارے طریقے آندے نیں، لیکن بعض لوگ مجبور کر دیتے ہیں، میر ی اسمبلی کی تقریریں دیکھیں تو میں اگر کسی کو بڑا بھائی کہتا ہوں، تو اگر وہ کھوتا ہے تو اس کھوتے کی سمجھ نئی آنی،تے میں ادی زبان وچ سمجھانا وی ہوناآن،تے میں جتی وی سر تے مار دینا ہونا آں، تے فیر میں اک نئی مارنا آں، جدوں میں مارنا آں تے اک توں زیادہ مارنا آں، تے فیر میں اسمبلی دے فلور اتے وی مارنا آں، بنیادی طور پر تمیز سے بات کرنی چاہئے،پارلیمانی اصول اور سیاست کے اندر، اے کینا کہ اے ناقابل اصلاح ہے، تیری اصلاح ہوئی اوئی اے زکوة تے، تو پیدا زکوة تے ہویا ایںتے تیرا مرنا کفن دفن وی زکوة وچ ہوئے گا، بنیادی طور پر اس نے ، کیونکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کا مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی ایک بھی ووٹ، یہ سارے خان کے سپاہی ہیں، خان کا یہ پاکستان ہے اور خان چیئر مین تحریک انصاف ، میں نے تو آج تک کوئی پارٹی اختیار کی،پہلی پارٹی ، ہم یہ کہتے ہیں کہ خان کے نظرئیے سے ایمپریس ہوئے کہ اس ملک میں سٹیٹس کو ٹوٹے،جمہوری طور پر سب کو حق ہے،میں سب کے اختیارات کو مانتا ہوں ، میں نے بارہا اسمبلی میں کہا کہ بھائی اپوزیشن ہمارا اہم جز ہے اس ہائوس کا، لیکن اس کے لئے بنیادی طور پر ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے کہ پراسیس جمہوری طریقے سے آگے چلتا ہے،تو اس وقت اگر کوئی ڈاکہ مارے نا ں تے ڈاکہ مارنے والے نوں وی دیکھ لیساں، تے جڑے ڈاکو نیں اساں وی دیکھ لیساں، اے جیڑا کھاوڑے والا ڈاکو ہے ناں ، اس نوں میں دیکھ لیساں، آ ناں تو بندے خرید ساڈے پی ٹی آئی دے، مذاق واسطے نہیں بیٹھے ہوئے آن اسی ، سارے طریقے آندے نیں ، سیاست سیاست ہوندی اے، کوئی جعلسازی نال ساڈی سیٹ ، کوئی کتھوں آ گیا اے ، اس میں یہ ہے کہ بنیادی طور پر، پی ٹی آئی کے ورکر اس کو جواب دے رہے ہیں،اس کو بتا رہے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

واپس کریں