دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے انگلینڈ کو10وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستانی ٹیم کی مڈل آڈر بیٹنگ آزمائش سے بچ گئی
No image کراچی( کشیر رپورٹ) پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی اچھی بیٹنگ سے 199رننانے کے باوجود بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ سے انگلینڈ کو10وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔بابر نے66بالز پہ110اور رضوان نے 51بالز پہ 88رن بنائے ۔ یوں پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔بابر اور رضوان کے شاندار بیٹنگ نے مڈل آڈر بیٹنگ کو آزمائش سے بچا لیا جو کئی میچوں سے ناکام چلی آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاور پلے کے6اوورز میں59رن بنائے جس میں بابر کے26اور رضوان کے36رن شامل تھے۔10اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور87ہو گیا جس میں رضوان ن کے29بالز پہ 48اور بابر کے 31بالز پہ38رن شامل تھے۔رضوان نے30بالز پہ اپنی50مکمل کی۔12ویں اوور کی دوسری بال پہ پاکستان کے100رن ہو گئے۔ بابر اعظم نے39بالوں پہ اپنی ففٹی مکمل کی۔15ویں اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور151ہو گیا۔اب5اوور یعنی3بالز پہ 49رن کی ضرورت تھی۔رضوان 71اور بابر اعظم79پہ کھیل رہے تھے۔16ویں اوور میں ایک وائیڈ بال کے ساتھ13رن بنے۔17ویں اوور میں بار کے چھکے کے ساتھ12رن بنے۔بابر نے18ویں اوور کی پانچویں بال پہ اپنے100رن مکمل کر کے سینچری بنا لی۔بابر نے62رن پہ سینچری مکمل کی۔آخری دو اوور میں پاکستان کو جیت کے لئے20رن کی ضرورت تھی۔19ویں اوور میں پاکستان نے بابر اور رضوان کے دو چوکوں کی مدد سے17رن بن گئے اور اب آخری اوور میں صرف3رن فتح کے لئے درکار تھے۔ پاکستان نے20اوور کی تیسری بال پہ چوکے کی مدد سے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ اوپنر فل سالٹ نے27بالز پہ 30اور ایلکس ہیلز نے21بالز پہ26رن بنائے۔ون ڈائون ڈیوڈ ملان پہلی بال پہ ہی شاہنواز دھانی کے ہاتھوں بولڈ آئوٹ ہو گئے۔بین ڈککٹ نے22بالز پہ43، ہیری بروک نے19بالز پہ 31، سام کورن نے8بالز پہ10جبکہ معین علی نے23بالز پہ 4چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 55رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔انگلینڈ نے15اوور میں عثمان قادر کی بائولنگ پہ19اور حسنین کے16اوور میں18رن حاصل کئے۔انگلیڈکی اننگ میں9چھکے اور17چوکے لگائے۔ انگلینڈ ن20اوور میں5وکٹوں کے نقصان پہ 199رن بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے200رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی طرف سے شاہنواز دھانی نے 4اوور میں 37رنز کے عوض 2وکٹیں ،حارث روئوف نے4اوور میں3رن دے کر2، محمد نواز نے 4اوور میں 40رن دے کر ایک اور محمد حسنین نے4اوور میں51رن دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،عثمان قادر نے اوور میں41رن دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔15ویں اوور میں عثمان قادر کی بائولنگ پہ19اور16ویں اوور میں حسنین نے18رن دیئے۔دھانی کی بائولنگ پہ ایک آسان کیچ بھی ڈراپ ہوا۔پاکستانی بائولرز نے4ایکسٹر ارن دیئے۔

واپس کریں