دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی پارلیمنٹ میں عوامی رائے کو صدارتی انتخابات میں مقدم قرار دینے کے لئے صدارتی انتخابات میں ترمیم کا بل پیش
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں عوامی رئے، خواہشات کو مسترد کئے جانے کی کوششوں کے خلاف امریکی ایوان نمائیندگان میں انتخابی قانون کو بہتر بنانے کا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے ، ایوان نمائندگان میں اس معاملے پہ ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔جنوری2021 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کی صورتحال میں انتخابات اور اس کے نتائج پرپر اثر انداز ہونے، نتائج کو مسترد کرنے کی راہ اپنائی تھی ، اسی صورتحال کے پیش نظر صدارتی انتخابات کے قانون میں تبدیلی کے ذریعے عوامی رائے کے احترام کو مقدم قرار دیتے ہوئے عوامی رائے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانونی ترمیم ریپبلکن پارٹی کی جانب سے رکن لز چینی نے یہ بل ایوان کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سربراہ اور کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس زو لوف گرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس بل کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والا چھ جنوری کا اجلاس اسی طرح ایک رسمی دن ہو جس طرح آئین چاہتا ہے۔یہ دونوں ارکان کانگریس چھ جنوری کے حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔یہ بل یہ واضح اور یقینی بنائے گاکہ گنتی کے لئے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب صدر کا رول صرف رسمی ہے اور ہر ریاست مصدقہ الیکٹرز کا صرف ایک سیٹ یا گروپ بھیج سکتی ہے۔ایوان کا ووٹ ایسے وقت ہو گا جب سینیٹ میں بھی اسی نوعیت کا بل پیش کیا گیا ہے اور جس کو خاصی تعداد میں ریپبلیکن ارکان کی حمایت حاصل ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل اس بل کی منظوری عملی طور یقینی ہو جائے گی۔

واپس کریں