دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیلم ویلی میں ہندوستانی فوج کی طرف سے پھینکا گیا کھلونا بم پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) وادی نیلم میں ہندوستانی فوج کی طرف سے پھینکا گیا کھلونا بم پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ وادی نیلم کیتہجیاں علاقے میں کھلونا بم پھٹنے سے23سالہ نوجوان ولید زخمی ہوگیا۔نوجوان نے گاڑی کی شکل کے کھلونے کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق کھلونا بم کا یہ تین دن میں دوسرا واقعہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وادی نیلم میں ہندوستانی فوج کی طرف سے علاقے میں ایسے بہت سے کھلونا بم پھینکے گئے ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے کھلونا بموں سے ہوشیار رہیں۔
واپس کریں