دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیرالیکشن کمیشن کی نئی ویب سائیٹ ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے افتتاح کیا
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)21 ستمبر2022۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جدید ویب سائیٹ لانچ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے بٹن دبا کر الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی چوہدری محمد اقبال، سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فارو ق نیاز، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق، الیکشن کمشنرز راجہ راشد محمود، ندیم ایوب، اشفاق عباسی،خواجہ ارشد،آئی ٹی بورڈ اور الیکشن کمیشن کے افسران بھی موجودتھے۔معاون خصوصی برائے آئی ٹی چوہدری محمداقبال نے اس موقع پر ویب سائیٹ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویب سائیٹ پر ووٹر کے لیے تمام مطلوبہ معلومات موجود ہیں اس حوالہ سے تمام فیچرز ویب میں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب زیادہ تر لوگ موبائل سے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اس لیے ویب سائٹ کو موبائل فرینڈلی بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ ec.ajk.gov.pkآئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ری ڈیزائن کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر مستقبل میں ووٹ رجسٹریشن اور چیک کرنے کی سہولت میسر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے روزہ مرہ نوٹیفکیشنز، جنرل و بلدیاتی حلقہ بندی، نقشہ جات، فیصلہ جات سمیت دیگر ویب سائٹ پر موجود ہوں گی۔

واپس کریں