دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سماہنی میں انڈین فوج کی گولہ باری سے شہید نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا
No image سماہنی (بدرالاسلام جعفری) سماہنی سیکٹر کے سرحدی دیہات بڑوھ،سونا ویلی،کھمباہ میں بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر اندھا دھند گولہ باری سے بڑوھ کے قریب رملی پیل گائوں میں ایف اے کا طالب علم ولید ولد محمد فرید جو اپنے گھر میں مارٹر بم بلاسٹ ہونے سے شہید ہوا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سب ڈویژن سماہنی کے چاروں اطراف سے عوام کا سمندر امڈ آیا، شہید کی نماز جنازہ پیر سید مظہر حسین نے پڑھائی،پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اور اشک بار آنکھوں میں شہید نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا،،نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب،امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ رزاق کشمیری،مسلح افواج پاکستان کے افسران و جوانوں۔سرسید کالج کے اساتذہ اور شہید کے کلاس فیلوز سمیت سرکاری افسران،عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید طالبعلم کے ورثا کو حکومت آزادکشمیر کی جانب سے دس لاکھ روپے کا چیک دیا اور شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے طالبعلم کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے،بھارتی افواج کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری ڈرنے یا جھکنے والے نہیں ہیں شہدا کی قربانیوں کے صدقے کشمیر انشااللہ آزاد ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت وانتظامی ادارے سرحدی علاقوں میں بسنے والے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور ایل او سی پر دشمن کے سامنے سینہ سپر عوام کی جرات وبہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری امین،تحصیلدار سید کلیم عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
بروزسوموار بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر کی شہری آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے،بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے گولے متعدد مکانوں کی چھتوں پر گرنے سے رہائشی مکانوں کی چھتوں میں سوراخ ہو گئے،اہل علاقہ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے،سونا ویلی میں روزگار کی غرض سے گئے ہوئے سماہنی کے رہائشی راجہ مسعود بھی گولہ باری کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے، جبکہ ڈل کھمباہ کے گائوں کمبی میں گولہ باری کی زد میں آکر خاتون سمیت 4 افرادجن میں مصباح زوجہ امجد حسین عمر 25 سال،محمد سلیمان ولد محمد حسین عمر 22 سال،محمد ظہیر ولد خادم حسین عمر 40 سال اور محمدقاسم ولد سائیں عمر 70 سال ساکن رملوہ شامل ہیں بھی گولہ باری سے شدید زخمی ہو گئے۔گولہ باری سے ڈنہ میں ایک مسافر ہائی ایس وین مکمل تباہ جبکہ لوگوں کے قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔سرحدی علاقوں میں پیر کی سہ پہر بھارتی فوج کی اچانک گولہ باری سے سویلین آبادی پرمتعدد گولے گرنے سے طالبعلم کے شہید ہونے سمیت لوگو ں کے زخمی ہونے کے علاوہ سے املاک کو بھی نقصان پہنچا،،گولہ باری کی وجہ سے تحصیل ہسپتال میں ایمرجنسی،ڈاکٹرز و سٹاف موقع پر موجود جبکہ تحصیلدار سماہنی کی سربراہی میں انتظامیہ الرٹ رہی۔سرحدی علاقہ مکینوں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واپس کریں