دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات
No image کوئٹہ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سوموار کو کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔ وزیراعلی ہاوس کوئٹہ آمد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا استقبال وزیر اعلی جام کمال نے کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بلوچستان کے دورے پر ہیں اور وہ اس دوران زیارت میں قائد اعظم میوزیم کو دورہ بھی کریں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بلوچستان میں مقیم کشمیری کیمونٹی کے افراد سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔
واپس کریں