دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید
No image جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ '' آئی ایس پی آر'' کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار رات کے وقت شکئی علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے چھپ کر ان پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔شہید ہونے والے 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔
واپس کریں