دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لاہور: غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران دھماکہ، 26 افراد ہلاک 49 زخمی
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے کا کام ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں کیا جا رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔
لاہور میں دھماکے کی تصاویر
مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملہ، ’پانچ اہلکاروں سمیت سات ہلاک‘
لاہور: بیدیاں روڈ پر دھماکہ، ’چار اہلکاروں سمیت چھ ہلاک‘
لاہور ایک بار پھر نشانہ
صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور 49 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
انھوں نے مزید بتایا کہ اس دھماکے میں زیادہ تر ہلاکتیں اور زخمی پولیس اہلکار ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ڈی آئی جی پولیس حیدر اشرف نے بتایا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا۔
تاہم کمشنر لاہور نے بھی کہا کہ یہ خودکش دھماکہ لگتا ہے لیکن اس کی تصدیق محکمہ انسداد دہشت گردی کرے گا۔
جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے وہ مصروف علاقہ ہے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد کے مطابق یہ علاقہ ریڈ زون میں آتا ہے جہاں پر وی آئی پی موومنٹ ہوتی ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کےترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے خودکش بمبار نے لاہور میں موٹر سائیکل خودکش دھماکہ کیا ہے۔
واپس کریں