دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام نہیں کیا، کسی کی بھی گرفتاری سے حکومت کے خلاف تحریک رک نہیں سکتی۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس
No image لاہور۔مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں سقوط کشمیر ہوا ہے،اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائون ہوا ہے،یہ ہر گناہ کرنے کے باوجود احتساب سے بالاتر ہیں،اور اس حکومت میں اپوزیشن لیڈر کو دوبارہ گرفتار کیاگیا ہے۔مرین نواز نے سوموار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کیااور اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تھا لیکن ڈیڑھ سال سے مجھ پہ ریفرنس نہیں بنا۔شہباز شریف کو عدالتوں کے چکر لگوا کے،وہ جس طرح فیصلے پہلے سے لکھ کر لائے ہوتے ہیں،انہوں نے انہیں گرفتارکرنا تھا،سب اور فیصلے دینے والے بھی جانتے ہیں کہ شہباز شریف نے سرتوڑ کوششوں کے باوجوداپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔حمزہ شہباز پر بھی ابھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن اسے جیل میں رکھا ہوا ہے، پاکستان میں اگر کوئی قانون ہے کوئی انصاف ہے تو پھر گرفتاری عاصم سلیم باجوہ کی ہونی چاہئے تھی،نیب کو یہ کیس نظر نہیں آتے؟عدلیہ نے بھی کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے،بین کو نہ ' بی آر ٹی نظر آتی ہے،نہ ملین سونامی ٹریز نظر آتا ہے ،نہ انہیں عمران خان کے گھر کا اچانک ریگولائیز ہونا نظر آتا ہے،نہ انہیں بڑے بڑے وزراء کی کرپشن نظر آتی ہے،راتوں رات جہانگیر ترین کو باہر سمگل کرا دیاجاتا ہے۔اس قسم کا انصاف کہ جس میں عدالتوں کو بلیک میل ،ان پر دبائو ڈال کے، میڈیا پہ دبائو ڈال کے اپنی مرضی کے فیصلے کرائے جاتے ہیں۔جب معزز عدلیہ کو دبائو میں لایا جاتا ہے،اس سے زیادہ کوئی چیز عدالتوں اور اداروں کو متنازعہ نہیں بناتی،گلگت بلتستان کی میٹنگ جی ایچ کیو میں چل رہی تھی اور وہ(وزیر اعظم عمران خان) ساتھ والے کمرے میں چھپ کربیٹھا ہے،جس میں اتنی ہمت نہیں ہے جو اتنا بزدل ہے کہ حمزہ شہباز کو تیرہ ماہ سے اس لئے جیل میں رکھا ہوا ہے کہ کیونکہ وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے، ادارے بھی جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تو اس پر توجہ دی جانی چاہئے کہ ایسے شخص کو آپ نے قوم کے سر پہ مسلط کر دیا ہے جو نہ صرف ناتجربہ کار ہے بلکہ اس کو حکومت چلانے کا کوئی تجربہ ،نہ عقل ،نہ فہم و فراست ہے،وہ ایک نادان دوست ہے جس نے ملک کو آج اس دوراہے پہ لا کے کھڑا کر دیا ہے، میرا نہیں خیال کہ عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام کیا ہے،کسی نے انہیں استعمال کیا ہے، مسلم لیگ (ن) بائیس کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کرتی ہے، اگر عمران خان کو اسی طرح سپورٹ کیاجاتا رہا ،ملک کو اسی طرح اندھیروں میں جھونکا جاتا رہا تو پھر مسلم لیگ(ن) کے ہاتھ سے بھی بات باہر چلی جائے گی، کسی کی بھی گرفتاری سے' اے پی سی' کے ایجنڈے کے مطابق تحریک رکنے والی نہیں ہے،یہ تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی۔

واپس کریں