دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ جاری، آرمینیا کے پانچسو فوجی ہلاک
No image باکو۔ آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ جاری ہے اور پیر کو دونوں ملکوں کی فوجوں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔آذربائیجان ناگورنو-کاراباخ کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور عالمی برادری بھی اس خطے کو آذر بائیجان کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ آرمینیا کا اس علاقے پر قبضہ ہے۔آزربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمینیائی فوج نے پیر کی صبح تارک شہر پر گولہ باری کا آغاز کیا ، جبکہ آرمینیائی عہدیداروں نے بتایا کہ لڑائی رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت باکو نے "جارحانہ اقدامات" کا آغاز کیا۔آذر بئیجان نے کہا ہے کہ آرمینیا کی فوج کے پانچسو سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
واپس کریں