دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
احتساب عدالت میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر منی لانڈرنگ مقدمے میں فرد جرم عائید
No image اسلام آباد۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 14 ملزمان پر منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ۔ا س موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور بھی موجود تھیں۔فرد جرم سنائے جانے پر انہوں نے اس سے انکار کیا۔دیگر دو ریفرنس( پارک لین ریفرنس اور ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں) میں عدالتی کاروائی پانچ اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
واپس کریں