دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نیشنل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بین الاقوامی کورس کے شرکا سے خطاب کریں گے
No image کوئٹہ ۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کوئٹہ پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر بلوچستان حکومت کے اعلی آفیسران و فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نیشنل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بین الاقوامی کورس کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم زیارت بھی جائیں گے جہاں و ہ قائداعظم میوزیم کادورہ کریں گے۔ اس کے بعد بلوچستان میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کر یں گے اور ان کے مسائل بھی سنیں گے۔

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی جس سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آزادکشمیر کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہمارے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے شہید سپاہی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دھرتی ماں پر اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار اور کشمیری عوام کی محافظ فوج ہے۔انہوں نے کہا انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی فوج کے قدم مقبوضہ کشمیر سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج اپنی بزدلانہ حرکتوں سے نہ تو کشمیری عوام کو خوفزدہ کر سکتی ہے اور نہ ہی پاک فوج جیسی جری اور بہادر فوج کو مرعوب کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا جب تک ہمارے پاس وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر بیٹے موجود ہیں کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا

قبل ازیں وزیرا عظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکر کی ملاقات۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں ہاکی کی جدید بلیو ٹرف لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر اور صدر پی ایچ ایف نے آزادکشمیر میں ہاکی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں ہاکی کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ صدر پی ایچ ایف نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر خوبصورت اور ہاکی کیلئے موزوں علاقہ ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سمر کیمپس بھی کشمیر میں لگانا چاہتے ہیں

واپس کریں