دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ،گولہ باری سے پاک فوج کا جوان نائیک دلفراز شہید
No image مظفر آباد۔ ہندوستانی فوج کی آزاد کشمیر پر بلا اشتعال فائرنگ،گولہ باری سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے بٹل سیکٹر میں 34, سالہ نائیک دل فراز شہید ہوا۔شہادت کے رتبے پہ فائز ہونے والے پاک فوج کے نائیک دل فراز کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے پنجکوٹ سے ہے۔ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے سرکاری اور نجی املاک کا نقصان ہوا تاہم کسی سویلین کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی میں ہندوستانی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ تیز کیا ہوا ہے جس سے آئے روز آزاد کشمیر کے شہریوں کا جانی نقصان بھی ہو رہا ہے۔دو روز قبل ہی غیر ملکی سفارت کاروں،فوجی اتاشیوں اور صحافیوں کو لائین آف کنٹرول کا دورہ کراتے ہوئے انہیں ہندوستانی فوج کی جارحانہ فائرنگ ،گولہ باری کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا اور ان کی ملاقات ہندوستانی فوج کی فائرنگ،گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی کرائی گئی تھی۔کنٹرول لائین پہ متعین پاکستانی فوج کی طرف سے ہندوستانی فوج کی فائرنگ ،گولہ باری کا سخت جواب دیا جاتا ہے۔
واپس کریں