دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لداخ میں جمعہ کو انڈین فضائیہ کی جنگی مشقیں
No image نیو یارک۔ امریکہ کے سرکاری میڈیا ادارے '' وائس آف امریکہ''(وی او اے) نے بتایا ہے کہ انڈیا کی فضائیہ نے جمعہ کو چین اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع لداخ کے ہوائی اڈے پہ جنگی مشقیں کی ہیں۔ ٹوئٹر پہ '' وی او اے'' کی اس اطلاع کے ساتھ ایک مختصر وڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈیا کی فضائیہ کے مختلف جہاز ایئر پورٹ سے پرواز کر رہے ہیں۔
چین اور انڈیا کے درمیان سرحدوں پہ جنگی صورتحال کی کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ملکوں کی افواج پوری جنگی تیاریوں کے ساتھ لداخ میں آمنے سامنے موجود ہیں۔چین اور انڈیا نے مزاکرات میں اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ لداخ میں دونوں طرف سے مزید فوج متعین نہیں کی جائے گی۔تاہم دونوں ملک پہلے ہی اتنی تعداد میں فوجی دستے اور جنگی ساز و سامان متعین کر چکے ہیں جو جنگی صورتحال کے لئے کافی ہیں۔لداخ کا علاقہ چین کے ساتھ لگتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ خطہ سیاچن کے علاوہ استور اور سکردو علاقے کے بھی قریب ہے۔ انڈیا کی فضائی فوج کی لداخ میں ان جنگی مشقوں سے واضح ہوتا ہے کہ لداخ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں جنگ کے بادل نہ صرف منڈلا رہے ہیں بلکہ ہندوستانی افواج کی نقل و حرکت سے جنگ کے امکانات بڑہتے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف انڈیا کی فوج نے کشمیر میں لائین آف کنٹرول پہ فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بھی تیز کر رکھا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز چوبیس ممالک کے سفارت کاروں،فوجی اتاشیوں،صحافیوں کو کشمیر کی کنٹرول لائین پہ انڈین فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں لائین آف کنٹرول کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں انہوں نے انڈین فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے آزاد کشمیر کے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

واپس کریں