دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیلم ، ترقیاتی منصوبوں،عوامی مسائل ،سیاحت وجنگلات کے امور پر بھر پور توجہ دی جائے، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ترقیاتی و محکموں کے اجلاس میں ہدایات
No image نیلم۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن نے ہدایت کی ہے کہ نیلم ویلی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے بے ہنگم تعمیرات پر مکمل پابندی،نیلم ویلی کو پولی تھین فری،ماحول دوست سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے لیے انتظامیہ پولیس،تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں،وادی کے قدرتی حسن کو شدید خطرات لاحق ہیں،نیلم ویلی سے مختلف مقامات اور محکمہ جات میں آن ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین کو فوری طورپر جاے تعیناتی پر حاضر کر کے رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیجی جاے،قبضہ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کیا جاے بااثر افراد کو قیمتی زمینیں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جائیگی،جو یہاں کام نہیں کریگا اسے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیینگے زیر التوا اور تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جاے،بالائی علاقوں میں تعینات اساتذہ و دیگر محکمہ جات کے ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جاے، یہ ہدایات انہوں نے نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور محکمہ جات کی کارگزاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت میں کیں۔
اجلاس میں سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر تعمیرات عا مہ چوہدری عزیز،وزیر جنگلات سردار میر اکبر،مشیر حکومت ضیا سردار،پرنسپل سیکر ٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹر ی تعلیم سکولز،سیکرٹری تعلیم کالجز،سیکرٹری جنگلات،سیکرٹری برقیات،سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاسنگ،سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،سیکر ٹری صحت، ناظمین اعلی سیاحت،صحت لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی کمشنر،ایس پی اور جملہ ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن نے جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے چار سالہ دور کے دوران دستیاب وسائل کے ساتھ لوگوں کی اپنی بساط سے بڑھ کر خدمت کی ہے۔ انہوں نے آفیسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ نیلم میں فیشریز،زرعی اجناس، گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے متعلقہ سربراہان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے سپیکر اسمبلی کی نشاندہی پر نیلم میں تخیر کا شکار ہونے والے منصوبہ جات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فورا یکسو کرکے 15دن کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بے رحم احتساب ہوا تو کرپشن کرنے والوں کو عجائب گھر میں رکھنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔دور دراز اور دشوار برفانی علاقوں میں نا گزیر پرائمری سکولز کے قیام کیلئے پیپر ورک تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کی جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو آفیسران نے محکمہ جات کی کارگزاری پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے محکمہ شاہرات کو جملہ شاہراہوں کی معیاری تعمیر،عوام کی آگاہی کیلئے ضروری سائن بورڈ زکی تنصیب اور جاری منصوبہ جات میں سپر ایلیویشن کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔محکمہ تعلیم/صحت و دیگر محکمہ جات میں غیر حاضر/اٹیچڈ ملازمین کو اپنی اصل جائے تعیناتی پر فی الفور حاضر کر کے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے نیلم کے دشوار اور برفانی علاقوں میں سروس فراہم کرنے والی فیمیل ڈاکٹرز کی رہائش کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے جنگلات کے کٹا کی روک تھام کیلئے چینسہ پر پابندی لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو دریا کے کنارے اور بیلہ جات میں غیر قانونی کنسٹرکشن کو سختی سے روکنے اور محکمہ سیاحت کو سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیلم میں سیاحت کے فروغ کیلئے پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی عا ئد کر دی تا کہ نیلم مین قدرتی حسن اور ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کنڈل شاہی پار ہاس کو جلد فعال بنا کر عوام کو بجلی سپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ برقیات بجلی کے پولز کی معیاری تنصیب اور صارفین کو بلنگ سسٹم میں لانے کیکیلئے ضروری کارروائی کرے۔نیلم ویلی کی اہمیت جنگلات اور جنگلی حیات سے وابستہ ہے،جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کے عہدیداران عوام کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ جوسفید رقبہ جات دیودار،کائل، چیڑ کیلئے موزوں نہیں ہیں ان پر دیگر پودہ جات اگا ئے جائیں تا کہ زمینی کٹا کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے نیلم کا بیشتر علاقہ لائن آف کنٹرول پر ہونے کی وجہ سے تمام محکمہ جات کو نیلم کے شہریوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو تمام ضروری اشیا با لخصوص خواراک،ادویات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے ڈپٹی کمشنر نیلم کو جملہ محکمہ جات با لخصوص صحت،جنگلات،لوکل گورنمنٹ، برقیات کے ساتھ کوارڈینیشن کے ساتھ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت جملہ محکمہ جات کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واپس کریں