دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپیکر کا گلگت بلتستان پر اجلاس بلانے کا مینڈیٹ نہیں، عمران خان نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کے لئے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔مریم اورنگزیب
No image اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان الیکشن اصلاحات کے حوالے سے تعاون سے انکار کر دیا ہے اورکہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کی گرفتار ی کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے جمعہ کو اسلام آ باد میں ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے معاملے پر اجلاس بلائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس کو سبوتاژ کرنے اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کر نے کے لئے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کے گواہوں کے بیانات میں کہیں بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام تک نہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کو ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان الیکشن کو شفاف بنانے کے حوالے سے الیکشن اصلاحات کی غرض سے پارلیمانی رہنمائوں سے تجاویز طلب کیں اور اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے 28 ستمبرکو پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس طلب کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے اس حوالے سے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کو مراسلہ بھیجا گیا۔
واپس کریں