دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس ، چین ، ایران ، پاکستان سمیت متعدد ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری
No image ماسکو۔ روس کے استراخان علاقے میں کئی ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جن میں روس ، چین ، ایران ، پاکستان اور چند دوسرے ملکوں کی فوجیں شامل ہیں۔روسی حکومت کے مطابق ''قوقاز2020'' کے نام سے متعدد ملکوں کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں امریکہ کے خلاف نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لئے کی جا رہی ہیں۔ یہ مشترکہ فوجی مشقیں بحیرہ کیسپئن بلیک سی علاقے میں ہو رہی ہیں اور ان میں ہزاروں فوجی شامل ہیں۔روس میں ہونے والی متعدد ملکوں کی ان جنگی مشقوں میں ہندوستانی فوج نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن عین وقت پر ہندوستان نے ان مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکہ اور ہندوستان کے قریبی تعلقات کے تناظر میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ کی حمایت میں روس میں ہونے والی ان جنگی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کیا ۔
واپس کریں