دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیو ٹائون پولیس سٹیشن میں ایک ٹیچر کے خلاف ناروا سلوک پر سب انسپکٹر معطل، ' سی پی او' کا ایس پی راول ٹائون کو انکوائری کا حکم
No image راولپنڈی۔ راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹائون علاقے میں واقع نیو ٹائون پولیس سٹیشن میں ایک سب انسپکٹر نے ایک سکول ٹیچر کو ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ' سی پی او' نے واقعہ میں ملوث سب انسپکٹر محمد اعجاز کو معطل کر دیا اور سب انسپکٹر اعجاز کی جانب سے سکول ٹیچر طارق بھٹی کے ساتھ ناروا سلوک اور اختیارات سے تجاوز پر اس کے خلاف ایس پی رال ٹائون کو انکوائری کی ہدایت دی ہے۔ایس پی راول ٹائون نے کہا ہے کہ محکمانہ تشخص اور وقار مجروح کرنے والے پولیس اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
واپس کریں