دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنوبی لندن کے پولیس سٹیشن میں ایک پولیس افسر فائرنگ سے ہلاک، مشتبہ نوجوان بھی شدید زخمی
No image لندن۔ برطانوی دارلحکومت لندن کے جنوبی علاقے کے ایک پولیس سٹیشن میں جمعہ کی صبح فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک 23 سالہ نوجوان نے پولیس افسر کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور پھر خود کو بھی فائر کر کے زخمی کر دیا۔زخمی نوجوان کو ہسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ کروڈن کسٹوڈی سنٹر میں صبح 2.15 بجے اس وقت پیش آیا جب مشتبہ شخص کو پولیس وین سے باہر لے جایا جارہا تھا۔
واپس کریں