دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ،بیج بہاڑہ اور ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزیددوکشمیری نوجوان فریڈم فائٹر شہید
No image سرینگر۔ ہندوستانی فوج کے ساتھ ترال اور بیج بہاڑہ میں دو الگ جھڑپوں میں دو کشمیری نوجوان فریڈم فائٹرز شہید ہوگئے۔ہندوستانی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد ( اننت ناگ) کے بیج بہاڑہ قصبے کے ایک گائوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی کاروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ہندوستانی فوج نے شوپیاں ، پلوامہ اور بڈگام کے اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کو ترال کے مچہامہ علاقے کو محاصرے میں لے آپریشن شروع کیا اس دوران علاقے میں موجود کشمیری نوجوان فریڈم فائٹر نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی کئی منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس ذرئع کے مطابق ترال جھڑپ میں عرفان احمد ڈار ساکن گڈی کل اونتی پورہ نامی فریڈم فائٹر شہید ہوا ہے۔ شہیدعرفان ڈارنے اسی سال 20اگست کوانڈین فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔دریں ثنا اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ گائوں میں کشمیری مجاہدین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں ایک مجاہد شہید ہوا۔ بھارتی فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا۔
واپس کریں