دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فوج کنٹرول لائین پہ شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ہلمت میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا عوامی جلسے سے خطاب
No image نیلم۔وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بین الاقوامی سفرا،اتاشیوں،صحافیوں کے دورہ لائن آف کنٹرول کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے ممنوعہ ہتھیار لائن آف کنٹرول کی آبادی کے قتل عام میں استعمال کرر ہا ہے۔آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نیلم کے غیور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کیلئے سرحدوں پرموجود پاک فوج کے جوانون اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نیلم کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کر کے خطے کی تعمیر و ترقی کا موقع فراہم کیا۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر محاذپر مقابلہ کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ہماری حکومت نے بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے۔ہم نے ختم نبوت کی قرارداد پاس کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیاہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول ہلمت میں عوامی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے 2میگاواٹ ہائیڈل پاورپراجیکٹ، 1پل،شاہراہ نیلم کابقیہ حصہ کی تعمیر جلد یقینی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سرداری کی منظوری کے علاوہ اہل ہلمت کی طرف سے سپاسنامے میں کئے گئے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ لائن آف کنٹرول سے پیچھے ہٹ جاہیں کشمیری دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔کوئی بھی فوج عوامی تعاون کے بغیر لڑائی نہیں لڑ سکتی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے کشمیر کونسل سے اختیارات واپس لیے جس سے نہ صرف بجٹ کا خسارہ پورا کیا بلکہ مالیاتی طور پر خود مختار ہوئے۔ نیلم کو اضافی انتخابی نشست دے کر قانون ساز اسمبلی میں بہتر نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔دو انتخابی حلقہ جات کی بدولت نیلم کو آئندہ انتخابات سے دستیاب ترقیاتی فنڈز اور مراعات دوگنا ہو جائیں گی۔
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تعلیمی ا داروں میں سٹاف کی کمی کوپوراکر کے مقامی آسامیوں پر مقامی افراد کو تعینات کیاجائے گا۔نیلم کی پسما ندگی اور مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے آزادکشمیر حکومت کے بجٹ سے وافر فنڈز فراہم کئے ہیں، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نیلم کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان کو یقین دلاناچاہتاہوں کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے گریس ویلی کے سرکاری اداروں سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
اس سے پہلے جلسہ عام سے سپیکر قانون سازاسمبلی و جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل ہلمت کا سپاسنامہ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سے گزار ش کرتاہوں کہ شاہراہ نیلم کی بقیہ تعمیر کی منظوری دی جائے تاکہ جلدازجلد عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک مرتبہ پھر کابینہ میں نیلم کی بھرپور نمائندگی کرنے اور نیلم کو وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔ سانحہ سرگن کے فوری بعد متثرین کی بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے اور جملہ معاوضہ جات بروقت ادا کر دئے گئے۔ رفاہی تنظیم کے تعاون سے گریس ویلی کیلئے ایک عدد ایمبولینس اگلے چند دنوں میں فراہم کر دی جائے گی۔ مسلم لیگ کے کارکن جماعت کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں۔ کورونا وبا اور انڈین فائرنگ کی وجہ سے منصوبے تخیر کا شکار ہوئے ہیں تا ہم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر، عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری کو بخوبی نبھایاہے۔ہم نے اپنے چار سالہ دور میں نیلم کو تعمیر وترقی کی راہ پرگامزن کردیاہے۔میاں محمد نوازشریف پہلے سے کئی گناعوام میں زیادہ مقبول ہوچکے ہیں۔ قائد میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے الگ کرنے والے آج مایوس ہو کر شکست خوردہ ہوگئے ہیں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے۔ لیگی کارکن آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں۔ سپیکر اسمبلی نے ماضی کے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے رات کی تاریکی میں سفر کرنے والے آج گھر گھر بہروپیے بنے پھر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بالعموم اور نیلم میں بالخصوص گزشتہ چار سالوں کے دوران عوام کو سفری سہولیات فراہم کر کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہمارے دور کی لگی ہوئی ترقیاتی سکیمیں زمین پر لگی نظر آ رہی ہیں۔ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ایس سی او کمانڈر کا نیلم کے بیش تر علاقوں میں موبائل سروس فراہم کرنے پر مشکور ہوں۔
وزیرجنگلات سردار میر اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلم کے عوام اس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں شاہ غلام قادر کی صورت میں ایک مخلص نمائندہ دستیاب ہے جو علاقہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ شاہ غلام قادر نے گزشتہ چار سالوں میں نیلم میں جو کام کرائے ہیں گزشتہ 72سالوں پر بھاری ہیں۔ شاہراہ نیلم کی تعمیر سے علاقے کی تقدیر بدلے گی اور معیشت مضبوط ہو کر مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم ہون گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمپارٹ لیول پر عوامی کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جو جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہلمت جلسہ عام سے خطاب کرتے وقت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے نام ایک غزل پڑھ کرآبدیدہ ہوگئے۔جلسہ سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بچپن میں والد اور بعدازاں مجاہد ال کیساتھ وادی نیلم کے چپے چپے کا وزٹ کیاہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے دورے کے تیسرے روز متعدد منصوبوں کا افتتاح/سنگ بنیاد رکھا،تابٹ سے واپسی پر یونین کونسل گریس میں جگہ جگہ وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ہلمت میں جلسہ عام کے توسط سے مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا نیلم میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں